کراچی(24نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے بیان پرردعمل سامنے آیاہے۔
ضرور پڑھیں:ناصر جمشید نے سپاٹ فکسنگ کا اعتراف کر لیا
بلاول بھٹو نے کہا کہ سناہے لاپتہ افراد کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے کمیشن کےسربراہ نےایک لمبی پریس کانفرنس کی۔ اب تک کتنے لاپتہ افراد ملے اس حوالے سے کوئی اعلان ہوا؟ اس جرم میں ملوث افرادکیخلاف کوئی کارروائی ہوئی؟ اس کا احتساب کون کرے گا؟
دوسری طرف لاپتہ افراد کمیشن کی طرف سے جوابی بیان بھی جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیاہے کہ کمیشن نےپانچ ہزارنو سو پندرہ کیسز میں سے تین ہزارسات سو چونتیس کیس نمٹادیئے۔ لاپتہ افرادکے عزیز واقارب نے بھی کمیشن کے سربراہ جسٹس جاوید اقبال اور دیگر ممبران کی گرانقدر کوششوں کوسراہا ہے۔