عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ میں شروع

عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ میں شروع


لاہور( 24نیوز )رائیونڈمیں عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ بعد از نماز عصر شروع ہو گیا،ملک بھر سے چار ڈویژنوں لاہور،ملتان،کوئٹہ ،پشاور سے فرزندان اسلام کی کثیر تعداد شریک ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجتماع کا پہلا مرحلہ اتوار تک جاری رہے گا ،جس میں انڈیا،بنگلہ دیش و دیگر ممالک سے مذہبی سکالرز بھی شرکت کر رہے ہیں۔ عالمی تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے میں چار ڈویژن ملتان،کوئٹہ،لاہوراور پشاور سے کثیر تعداد میں فرزندان اسلام شرکت کر رہے ہیں. اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ پانچ مقامات پر پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

ترجمان تبلیغی جماعت کا کہنا ہے کہ اجتماع گاہ میں25 ہزار سے زائد افراد ایک ہی وقت میں وضو کر سکتے ہیں،رانگ پارکنگ کے خاتمہ کے لیے 13فوک لفٹرز بریک ڈاونز بھی تعینات ہیں جبکہ سپیشل کنٹرول روم،کیمپ آفس اور مانیٹرنگ روم بھی بنایا گیا ہے،عالمی اجتماع کا پہلا مرحلہ اتوار کو اجتماعی دعا کے بعد اختتام پذیر ہو گا۔