"کو ئی دھوکے میں نہ رہے کہ ریاست کمزور ہے"


 اسلام آباد(24نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہناتھا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے، ریاست عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی،سوشل میڈیا پر آپریشن سے متعلق غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ 

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کر تے ہو ئے  کہناتھا ملک میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے حکومت کا آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ریاست عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی، حکومت تشدد کی راہ نہیں اپنانا چاہتی سوشل میڈیا پر آپریشن سے متعلق غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں،آخری لمحہ تک پرامن طریقے سے مذاکرات چاہتے ہیں ،دھرنے والوں کے ساتھ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری آج دوبارہ مذاکرات کریں گے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ کو ئی دھوکے میں نہ رہے کہ ریاست کمزور ہے آپ ریاست کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے ، جو چند عناصر ہیں وہ بھی سن لیں ہم نقصان کر نا نہیں چاہتے، ہم چاہتے ہیں کہ وہاں پر کو ئی تشدد کا واقعہ نہ ہو، آپ کو پتہ نہیں چلے گا کہ آپ کے ساتھ کیا ہو رہا ہے لیکن ہم ایک راستہ دینا چاہتے ہیں، ریاست کو چیلنج کرنا بغاوت ہےحساب دینا ہوگا، اپوزیشن نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے

قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے متعلق ٹوئٹ کیا تھا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں ہے ریاست کے صبر کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے ، آئین اور قانون کی مکمل عملداریہی عوام کا مفاد ہے اور ہم یہ فرض پورا کریں گے، وزیراعظم کو اس صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جا رہا ہے، چین کے اہم دورے کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کو شش ہو گی۔