پی سی بی نے کرکٹر احمد شہزاد پر مزید پابندی لگادی

پی سی بی نے کرکٹر احمد شہزاد پر مزید پابندی لگادی


لاہور(24نیوز) احمد شہزاد کو قواعدوضوابط کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی، پی سی بی نے مزید 6ہفتوں کی پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد کو قواعدوضوابط کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی،احمد شہزاد کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے پہلے ہی 4 ماہ کی پابندی کا سامنا تھا،احمد شہزاد نے پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلب سے 7میچ کھیلے تھے جس پر 6ہفتوں کہ مزید پابندی عائد کی گئی ہے، احمد شہزاد کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی انہوں نے سزا کے باوجود سوئی سدرن گیس کی جانب سے میچز کھیلے جس پر انہیں پی سی بی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

احمد شہزاد کی جانب سے شوکاز نوٹس کے جواب میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ اپنی کرکٹ سے متعلق سرگرمیوں کو جاری رکھنا چاہتے تھے،  پی سی بی نے کرکٹر کا جواب ناکافی سمجھتے ہوئے ان پر مزید چھ ہفتوں کی پابندی لگا دی۔

واضح رہے کہ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر سزا یافتہ احمد شہزاد کی سزا 10 نومبر کو ختم ہونی تھی، جس کے بعد ان کو  بعد انہیں نئی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔