شہر قائد میں تالہ توڑ گروپ نے25سے زائد دکانوں کاصفایاکردیا

شہر قائد میں تالہ توڑ گروپ نے25سے زائد دکانوں کاصفایاکردیا


کراچی(24نیوز) کراچی میں تالہ توڑ گروپ پھر سرگرم  ہوگیا، ایم اے جناح روڈ پر 25سے زائد دکانوں کا صفایاکردیا۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک بار پھر تالہ توڑ گروپ  متحرک ہو گیا ایم اے جناح روڈ پر 25سے زائد دکانوں کے تالے توڑ کر کروڑوں کا سامان لے اُڑے، چوروں نے مارکیٹ میں موجود چوکیدار وں کو رسیوں سے باندھا اور تشدد کیا جس کے بعد پہلی منزل سے گراؤنڈ فلور تک موجود دکانوں کے تالے توڑے اور سامان و نقدی لوٹی، صبح دکاندار مارکیٹ آئے تو انہوں نے دکانوں کے تالے ٹوٹے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے چوکیدار وں کو حراست میں لے لیا،مارکیٹ کے چوکیدار وں کا کہناتھاکہ ڈاکو رات تین بجے مارکیٹ میں داخل ہوئے اور صبح 5 بجے تک موجود رہے ملزموں نےچشمے،گھڑیوں،الیکٹرونکس،  اور دیگر دکانوں کا سامان لوٹا اور فرار ہوگئے،دکانداروں نے الزام عائد کیا ہےکہ اطلاع دینے کے باوجود پولیس جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی۔