تنخواہ بند کرنے پر افسر  کودھو ڈالا

تنخواہ بند کرنے پر افسر  کودھو ڈالا


کراچی(24نیوز) صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں ڈیوٹی نہ کرنے سے تنخواہ جونیئر کلرک کی بند کرنے پر افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

نیو سعیدآباد ٹاؤن  کمیٹی کے جونیئر کلرک نے ٹاؤن افسر پر لاتوں، گھونسوں کی بارش کر دی،بلدیہ عملے نے مداخلت کرکے افسر کی جان بچائی، ٹاؤن آفسر نے کلرک کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

24نیوز کے مطابق جونیئر کلرک ذکریا جو کہ نان کمپیوٹر آپریٹر بنا ہوا تھا ڈیوٹی نہ کرنے اور من مانیاں کرنے پر افسر نے تنخواہ بندی کر دی تو کلرک نے دفتر میں آتے ہی افسر  پرلاتوں، گھونسوں کی بارش کر دی اور ساتھ گالی گلوچ کرتے ہو ئے دفتر سے چلا گیا، افسر نے کلرک کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے۔

کلرک اور افسر صوبائی وزیر بلدیہ سعیدعبدالغنی سے انصاف کے لئے منتظر ہیں۔