نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان


لاہور ( 24 نیوز ) نیوزی لینڈکیخلاف ون ڈے سیریزکے لیے ٹیم کا اعلان, محمد عامر ٹیسٹ اور ٹی20 کےبعد ون ڈےٹیم سےبھی ڈراپ, محمد حفیظ ،اسپنر عماد وسیم کی ون ڈے ٹیم میں واپسی.

نیوزی لینڈ کیخلاف ایک روزہ سیریز کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، سرفراز احمد ٹیم کی قیادت کریں گے، ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کے بعد محمد عامر کو ون ڈے ٹیم سے بھی ڈراپ کردیا گیا۔15 رکنی اسکواڈ میں فخر زمان، محمد حفیظ، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک،آصف علی، حارث سہیل، شاداب خان،عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، جنید خان ، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔

علاوہ ازیں شان مسعود اور محمد نواز بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ کینگروز کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 میں کارکردگی سے پروفیسر کی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوگئی ہے جبکہ لیفٹ آرم اسپنر عماد وسیم بھی ٹیم میں ان ہیں۔فٹنس بحال ہونے پر امام الحق کو ٹکٹ ملا جبکہ جیند خان بھی کیویز کے خلاف ایکشن میں ہوں گے۔