محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی نویدسنا دی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی نویدسنا دی


لاہور ( 24 نیوز ) سوات میں برفباری سے علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی،اسلام آباد کو بادلوں نے گھیر لیا،آئندہ دو روز کے دوران لاہور سمیت پنجاب میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں موسم نے انگڑائی لے لی،کہیں بارش تو کہیں سرد ہواوں اور برفباری نے سردی کی آمد کی نوید سنادی۔سوات کی وادیِ کالام میں برفباری کے بعد علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی،اب تک تقریباًایک فٹ تک برف پڑچکی،برفباری کی وجہ سے ایک طرف مقامی لوگ گھروں میں محصور ہیں تو دوسری جانب برف باری دیکھنے مختلف علاقوں سے سیاح وادی کالام پہنچ گئے ہیں۔

شہراقتدار کا موسم بے مثال ہوگیا، بادلوں نے دارالحکومت کو لپیٹ میں لے لیا، لاہور سمیت پنجاب میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش اور بوندا باندی سے موسم حسین ہوگیا، تیزہواسے سموگ کی کفیت میں بھی کمی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز میں ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرد رہے گا،اس دوران لاہور سمیت پنجاب،اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور،کوہاٹ، میں کہیں کہیں تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔