اسحاق ڈار کا برا وقت شروع،احتساب عدالت نے فیصلہ سنا دیا

اسحاق ڈار کا برا وقت شروع،احتساب عدالت نے فیصلہ سنا دیا


24نیوز : احتساب عدالت نے فیصلہ سُنایا دیا، اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی کا حکم،جج محمدبشیر نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی جائیدادوں کے حوالے سے  فیصلہ سنا دیا،فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ   اسحاق ڈار کی گاڑیاں،گلبرگ لاہور والا گھرنیلام کیا جائے،خیال رہے کہ نیب نے جائیداد فروخت کرنے کی درخواست دی تھی اور اس حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا  اور آج جج محمدبشیر نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

نیب کی جانب سے اسحاق ڈار کے قرق شدہ اثاثوں کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں جن کے مطابق اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کی شراکت میں ٹرسٹس کے لاہور اور اسلام آباد میں مختلف بنکوں میں اکاؤنٹس ہیں، گلبرگ لاہور میں ایک گھر اور چار گاڑیاں، اسلام آباد میں چار پلاٹس ہیں، پاکستان میں 3 لینڈ کروزر گاڑیاں، دو مرسڈیز اور ایک کرولا گاڑی ہے، اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کی ہجویری ہولڈنگ کمپنی میں 34 لاکھ 53 ہزار کی سرمایہ کاری ہے، اسحاق ڈار کی دبئی میں تین فلیٹس اور ایک مرسیڈیز گاڑی سمیت اسحاق ڈار کی بیرون ملک تین کمپنیوں میں شراکت ہے۔

واضح رہے کہ   اسحاق ڈار نیب کیسز میں اشتہاری ہیں اور ابھی لندن میں مقیم ہیں، عدالت نےاسحاق ڈار کی قرق شدہ جائیداد نیلام کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔علاوہ  ازیؓں اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کا حکم بھی دیا گیا ہے بینک اکاؤنٹ میں موجود رقم صوبائی حکومتوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔