ڈالر کی روپے کو پچھاڑ

ڈالر کی روپے کو پچھاڑ


اسلام آباد(24نیوز) اوپن مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ شروع ہوگیا، ڈالر کی قیمت ایک فیصد سے زائد کے اضافے سے 128 روپے ہو گئی، برطانوی پونڈ اوریوروبھی مہنگے ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں تین کاروباری دنوں کے دوران 2 روپے 40 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے، ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ڈالر کی قیمت مزید ایک روپے 70 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت128 روپے پر پہنچ گئی۔

برطانوی پونڈ 2 روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر 167 روپے جبکہ یورو ایک روپے 50 پیسے کے اضافے سے 148 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں تین روزکے دوران ڈالر کی قیمت انٹر بینک مارکیٹ سے 3 روپے 75 پیسے زیادہ ہو گئی، مارکیٹ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے جاری مزاکرات کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ممکنہ کمی کے پیش نظر بعض حلقوں کی طرف سے ڈالر کی خریداری کی جا رہی ہے،جس سے مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو رہا ہے۔