سٹارفٹبالر پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج

سٹارفٹبالر پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج


24نیوز: پرتگالی فٹبالرکرسٹیانورونالڈوکے خلاف ریپ کا مقدمہ درج, لاس ویگاس سے تعلق رکھنے والی امریکی خاتون نے مقدمہ درج کرایا.

تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون نے اسٹارفٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرادیا،لاس ویگاس سے تعلق رکھنی والی خاتون نے رونالڈو پر2009 میں جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے،خاتون کا مقدمے میں کہنا ہے رونالڈو نے انہیں ہوٹل کے کمرے میں زیادتی کا نشانہ بنایا اورخاموش رہنے کے لیے بھاری رقم ادا کی,اس سے پہلے خاتون نے جرمن میگزین کو انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا تھا جس پر اسٹار فٹبالر نے ان الزامات کو مسترد کردیا تھا.