عوامی مسائل ہوں گےمنٹوں میں حل، وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ

عوامی مسائل ہوں گےمنٹوں میں حل، وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ


اسلام آباد( 24نیوز ) وزیراعظم عوامی مسائل حل کر نے کے لیے میدان میں آگئے، عمران خان نے100 دن میں عوامی مسائل حل کرنے کی ڈیڈ لائن کے بعد ایک اور فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے100 دن میں عوامی مسائل حل کرنے کی ڈیڈ لائن کے بعد ایک اور فیصلہ کر لیا، عمران خان نے عوامی مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم عوامی ڈلیوری یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، سندھ میں بھی ڈلیوری یونٹ کا فوکل پرسن مقرر ہوگا، سندھ حکومت نے فوکل پرسن کی مقرری کے لئے وفاقی سرکار کو نام بھجوادئیے ۔