شہر قائد سے بجلی غائب،کے الیکٹرک نے ذمہ داری موسم پر ڈال دی

شہر قائد سے بجلی غائب،کے الیکٹرک نے ذمہ داری موسم پر ڈال دی


کراچی( 24نیوز )شہرقائدمیں رات بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہوا،شہرکے کئی علاقے اب تک بجلی سے محروم ہیں، کے الیکٹرک نے ساری موسم پرڈال دی،کہنا ہے ہوا میں نمی کے باعث لائن میں ٹرپنگ آئی،ٹرپنگ سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی ایک اور لائن بھی پھٹ گئی۔

ادھر کے الیکٹرک کا موقف ہے کے ہوا میں نمی کے باعث لائنوں میں ٹرپنگ ہوئی، مرمتی کام جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بحال کی گئی۔

کے الیکٹرک کے بریک ڈاون کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ایک شہر کو پانی سپلائی کرنے والی اور لائن پھٹ گئی، ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق 72 انچ قطر کی لائن پھٹنے کے بعد متبادل لائن سے پ شہر کو پانی فراہم کیا جارہے ہے ۔