اینٹی کرپشن حکام کے ہاتھوں پٹواری اور منشی کی شامت

اینٹی کرپشن حکام کے ہاتھوں پٹواری اور منشی کی شامت


 نوشہرہ(24نیوز) پٹواری اور منشی رنگے ہاتھوں رشوت لیتے پکڑے گئے، ملزموں نے شہری سے 90 ہزار روپے وصول کئے۔ 

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے نوشہرہ میں کارروائی کی تھی، جہاں منشی اور پٹواری کو گرفتارکیا گیا تھا، اسی حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ پٹواری بلال خان اور منشی سہیل خان مقامی شخص سےرشوت لیتےرنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کارروائی مقامی  شہری کی شکایت  پر کی گئی تھی، جب  اس سے 90 ہزار رشوت مانگی گئی تھی،کاروائی کے دوران ملزموں کے قبضے سے90 ہزار روپے برآمد کئے گئےتھے۔ کاروائی  میں اینٹی کرپشن حکام کے ساتھ جیوڈیشیل مجسٹریٹ ارشد خان بھی موقع پر موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔