شاہد آفریدی قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سےحیران

شاہد آفریدی قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سےحیران


کراچی(24نیوز) سابق کپتان شاہد آفریدی ٹیسٹ ٹیم کے انتخاب کے لئے سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں پر حیران ہیں، ان کا کہنا ہے کہ  فواد عالم بہترین کھلاڑی ہے اسے ٹیم میں شامل نہ کرنا سمجھ سے باہر ہے ۔

شاہد خان آفریدی فاؤنڈیشن اور نجی ادارے کے اشتراک سے کراچی کے نواحی علاقے ریڑھی گوٹھ میں اسکول کے افتتاحی تقریب کے موقع پر لالا نے بچوں کے ساتھ ہلا گلہ کیا اور کرکٹ بھی کھیلی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں ٹیم امیدوں پر پورا نہیں اتری، ٹیسٹ ٹیم کے انتخاب پر سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں پر حیران ہوں۔

بوم بوم نے سرفراز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ تک اسے کپتان رہنا چاہیے تاکہ لڑکوں کے اعتماد میں اضافہ ہوسکے۔ شاہد آفریدی پاک بھارت سیریز کے حوالے سے بولے کہ بھارت کو اپنا معاہدہ پورا کرتے ہوئے پاکستان سے سیریز کھیلنی چاہیئے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔