خاتون نے رکشے میں بچے کو جنم دیدیا



راولپنڈی (24 نیوز) حاملہ خاتون نے رکشے میں بچے کو جنم دے دیا، نومود کا والد مزدوری کے لیے کام پرگیا ہوا تھا کہ بیوی اسپتال بروقت نہ پہنچ سکی اور بچے کو رکشے میں ہی جنم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی چک جلال دین گلی نمبر 21 کے مستری ناصر مسیح کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی، چک جلال دین کی تنگ گلیاں اور شہر میں ٹریفک جام کے مسائل اور ٹرانسپورٹ وقت پر مسیر نہ ہونے کی وجہ سے حاملہ خاتون اسپتال نہ پہنچ سکی ،جس کے باعث حاملہ خاتون نے بچے کو رکشے میں ہی جنم دے دیا۔ واضح رہے کہ زچہ بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

دوسری جانب ناصر مسیح  کابیٹے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا  کہ وہ مزدوری پر گیا ہوا تھا اور گھر سے خبر ملی کہ بیٹا پیدا ہوا ہے،ناصر مسیح کے ہاں تیسرا بیٹا پیدا ہوا ہے۔