انڈونیشیا میں زلزلے اور سونامی سے بڑی تباہی ، سینکڑوں افراد ہلاک

انڈونیشیا میں زلزلے اور سونامی سے بڑی تباہی ، سینکڑوں افراد ہلاک


جکارتا(24نیوز) انڈونیشیا میں زلزلے اور سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 1250 سے بڑھ گئی, بہت سارے علاقے کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے ۔ حکام کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جس سے مزید افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں زلزلے کے بعد تباہ کن سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 1250 سے تجاوز کر گئی ہے۔ انڈونیشیا کی حکومت کی جانب سے ہلاکتوں کے حوالے سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق جزیرہ سولاویسی میں ہلاکتوں کی تعداد 844 سے بڑھ کر 1250 ہوگئی ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2 لاکھ افراد کو فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے جن میں ہزاروں بچے بھی شامل ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔