خاتون سرفر کا بلند ترین لہروں کو شکست دینے کا نیا عالمی ریکارڈ

خاتون سرفر کا بلند ترین لہروں کو شکست دینے کا نیا عالمی ریکارڈ


( 24 نیوز ) برازیلی خاتون سرفرنے67 فٹ اونچی لہروں پرسرفنگ کا ریکارڈ قائم کر دیا،گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ نےخاتون سرفرکے اس عالمی ریکارڈپرسرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پرتگال کے ساحل سمندرپربرازیلی خاتون سرفر ’مایا گیبیرا‘ نے 67 فٹ اونچی اور خوفناک لہر کا سامنا کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔67 فٹ یعنی بیس اعشاریہ سات دو میٹر کی خوفناک لمبی لہر کا سامنا کر کے برازیلی خاتون سرفر نے ہمت اور مہارت کا زبردست مظاہرہ کیا۔گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم بھی متاثر ہوئی اور داد دیئے بغیر رہ نہ سکی، ساتھ ہی  ’مایا گیبیرا‘ کو ریکارڈ ساز سرفنگ پر سرٹیفیکیٹ بھی جاری کر دیا۔

یاد رہے آج سے 5 سال قبل  28 اکتوبر 2013 کو ’مایا گیبیرا‘ ڈنمارک میں سرفنگ کرتے ہوئے بال بال بچ گئی تھیں جب سمندر میں 121 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفان کاسامنا کرنا پڑا تھا، اس حادثے کے 5 سال بعد آج ’مایا گیبیرا‘  گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ   ہولڈر ہیں۔