کم کارڈیشیئن، آن لائن سرچ کی جانے والی خطرناک ترین سلیبرٹی

کم کارڈیشیئن، آن لائن سرچ کی جانے والی خطرناک ترین سلیبرٹی


( 24 نیوز )ٹیلی وژن ریئلٹی سٹارکم کارڈیشیئن کا نام آن لائن سرچ کیا جائے تو یہ کئی وائرس زدہ سافٹ ویئر تک لے جاتا ہے,  2018 میں یہ سب سے زیادہ خطرناک سرچ کیا جانے والا نام ثابت ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق’ مکافے ‘ نامی سائبرسکیورٹی فرم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کم کارڈیشیئن کے نام سے کتنے لنکس ہیں جو دراصل کسی وائرس تک لے جاتے ہیں۔برطانیہ کے ایسے فنکاروں کی فہرست میں سپر ماڈل ناؤمی کیمپبیل دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ کم کی بہن کورٹنی کارڈیشیئن تیسرے نمبر پر ہیں۔سائبر مجرم دراصل وائرس پھیلانے والی ویب سائٹس پر کلک کروانے کے لیے ان مشہور شخصیات کے ناموں کا استعمال کرتے ہیں۔

یہ ویب سائٹس نہ صرف وائرس منتقل کرنے بلکہ لوگوں کی ذاتی معلومات اور پاس ورڈ چرانے کے لیےاستعمال ہوتی ہیں۔