اساتذہ کا موبائل فون استعمال کرنا ممنوع

اساتذہ کا موبائل فون استعمال کرنا ممنوع


ملتان ( 24 نیوز ) ملتان کے سکولز میں اساتذہ کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد،سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام سکولز ہیڈز کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

مراسلے کے مطابق سکول اوقات کار میں کوئی ٹیچر موبائل فون استعمال نہیں کرے گا، جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں ٹیچر سٹاف روم میں بیٹھ کر مختصر بات کرسکیں گے۔مراسلے میں مزید کہا گیا کہ ٹیچر کے موبائل فون کے استعمال سے بچوں کی تعلیم کا ہرج ہوتا ہے۔  ٹیچرز کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وزٹ کے دوران کوئی ٹیچر موبائل فون استعمال کرتے پایا گیا تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔