سوشل میڈیاکاغلط استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار

سوشل میڈیاکاغلط استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار


اسلام  آباد(24نیوز) سائبر کرائم تھانوں کااب سلسلہ ملک بھر میں وسیع کردیا گیا, ملک کے 15بڑےشہروں میں پروینشن آف الیکٹرونک کرائم کے تھانے قائم کردیے گئےہیں.

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والے اب ہوجائیں ہوشیار, سائبر کرائم تھانوں کا اب سلسلہ ملک بھر میں وسیع کردیا گیا ہے۔ 15 بڑےشہروں پروینشن آف الیکٹرونک کرائم پیکا کے لئے تھانے قائم کردیئے گئے ہیں، ٹوئٹی فورنیوزنے نوٹی فیکشن کی کاپی حاصل کرلی۔

ذرائع کے مطابق پیکا ایکٹ کے تحت اب ملک بھر میں سائبر کرائم کے مقدمات کا اندراج ہوسکیں گے۔نوٹیفیکیشن  کے مطابق  اسلام آباد کے علاوہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں تھانے قائم ہوں گے۔ کے پی ریجن میں پشاور، ایبٹ آباد، ڈیرہ اسماعیل خان، سندھ میں کراچی اور حیدرآباد جبکہ بلوچستان میں کوئٹہ کے تھانے شامل ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے تحت اب گوادر اور گلگت بلتستان میں بھی پریوینشن آف الیکٹرونک کرائم ایکٹ 2016 کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔