امریکہ کا پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کرنیکا فیصلہ

09:56 AM, 2 Sep, 2018

وقار نیازی

واشنگٹن(24نیوز) امریکہ نے پاکستان کی تیس کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کر دی، امداد کی منسوخی کا نوٹی فکیشن ستمبر کے آخر میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ ترجمان پینٹا گون کے مطابق امداد کی منسوخی کا فیصلہ امریکی وزیر دفاع نے کیا۔

پینٹا گون نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں شدت پسندوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے پاکستان کا رویہ تبدیل ہونے پر امداد بحال کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔
لیفٹیننٹ کرنل کون فلکنرکا کہنا ہے  کہ کانگریس کی منظوری کے بعد یہ رقم دیگر ضروری ترجیحات پر خرچ کی جائے گی۔ کانگریس نے پاکستان کے کولیشن اسپورٹ فنڈز کے پچاس کروڑ ڈالر رواں سال کے آغاز میں بھی روک لیے تھے۔ پاکستان کی روکی گئی امداد 80 کروڑ ڈالر ہوگئی۔
پینٹا گون کی جانب سے امداد روکنے کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو اور اعلیٰ امریکی فوجی افسر جنرل جوزف ڈنفورڈ اسلام آباد کا دورہ کرنے والے ہیں۔

مزیدخبریں