اداکاراؤں کے بارے میں نازیبا گفتگو کرنے پر فیاض الحسن چوہان کی شامت آگئی

اداکاراؤں کے بارے میں نازیبا گفتگو کرنے پر فیاض الحسن چوہان کی شامت آگئی


لاہور(24نیوز) شوبزکی خواتین کےبارے میں نازیباگفتگوکرنےوالے صوبائی وزیراطلاعات کی پکڑہوگئی۔کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نےفیاض الحسن چوہان کی سرزنش کرتےہوئےآئندہ احتیاط کامظاہرہ کرنےکی ہدایت کردی۔

اسٹیج اداکاراؤں کے خلاف بیان بازی فیاض الحسن چوہان کومہنگی پڑگئی۔ قابل اعتراض گفتگواورمیڈیاکےساتھ جارحانہ رویہ اپنانے پروزیراعظم نےفیاض الحسن چوہان کی سرزنش کردی۔   پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نےفیاض الحسن چوہان کو کہا کہ بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں۔ کسی بھی شہری کی تذلیل یاتضحیک برداشت نہیں کی جائے گی۔ہرطبقہ قابلِ قدر ہے،اسے عزت دیں۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں فیاض الحسن چوہان نےاسٹیج اداکارہ نرگَس اورمیگھاکےخلاف نازیباگفتگو کی تھی۔ خبرنشرہونےکےبعدصوبائی وزیرکوہرطرف سےکڑی تنقیدکانشانہ بنایاگیا جس کےبعدوزیرصاحب کومعافی مانگنی پڑگئی تھی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔