سابق ایم این اے علی رضا عابدی نے ایم کیو ایم پاکستان کو چھوڑ دیا

سابق ایم این اے علی رضا عابدی نے ایم کیو ایم پاکستان کو چھوڑ دیا


کراچی(24نیوز)  سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے ضمنی انتخابات سے قبل متحدہ پاکستان کو الوداع کہہ دیا، علی رضا عا بدی نے استعفٰی خالد مقبول صدیقی کو ارسال کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 243 پر ضمنی انتخابات سےقبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اہم رکن اورسابق ممبر قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا، ایم کیوایم کے رہنما علی رضا عابدی کا کہنا تھا کہ این اے243 پرنظرانداز کیے جانے پردل برداشتہ ہوکرپارٹی کو خیرباد کہ دیا ہے۔

ایم کیو ایم کے سینئرر ہنما کا مزید کہنا تھا کہ اس حلقے میں میری بڑی خدمات تھیں، پارٹی قیادت نے این اے 243 میں میرے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے اورمجھے نظر انداز کردیا گیا یہی وجہ ہے کہ میں آج پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

علی رضا عابدی نےاپنا استعفیٰ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کو بھجوا دیا اور ساتھ ہی ٹوئٹر پر ارسال استعفیٰ کی تصویر بھی جاری کر دی ساتھ ہی انھوں نے لکھا کہ کہ پارٹی چھوڑنے کی وجہ ذاتی ہے۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔