سعودی عرب میں پھنسے 216 حجاج کرام کی وطن واپسی

سعودی عرب میں پھنسے 216 حجاج کرام کی وطن واپسی


کراچی(24نیوز) شاہین ایئرلائن کی پرواز این ایل704سعودی عرب سےحجاج کرام کولیکر وطن واپس پہنچ گئی، وطن پہنچنےوالےحجاج کرام دودن سعودی عرب میں ا ئیرلائن کواجازت نہ ملنے کی وجہ سےپھنسےرہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہین ایئرلائن این ایل704 سعودی عرب میں پھنسے216پاکستانی حاجیوں کو لے کر مدینہ منورہ سےکراچی پہنچ گئی، مزید دو فلائٹس حجاج کرام کولے کرآج شام کراچی پہنچیں گی۔

واضح رہے کہ شاہین ایئرلائن کی پروازسےوطن واپس پہنچنےوالےحجاج کرام کی تعداد216تھی ، مسافروں نےشکوہ کیاکہ ہمیں دیار غیر میں بےآسراچھوڑاگیا۔سعودی عرب میں شاین ائیرلائن کااجازت نامہ منسوخ ہونےکی وجہ سےمسافردودن تک ائیرپورٹ پرپھنسے رہے بعد میں اجازت ملنے پرشاہین ایئرلائن حجاج کرام کووطن واپس لانےمیں کامیاب ہوئی۔