انسانی صحت کے قاتل پر پابندی  کا فیصلہ

12:37 PM, 2 Sep, 2018

حرا اعوان

کراچی(24نیوز)  پلاسٹک کے شاپنگ بیگ انسانی صحت کے لئے  خطرہ بن گئے،سند ھ کابینہ نے انسانی صحت کے قاتل پلاسٹک کے شاپنگ بیگ پر پابندی  کا فیصلہ کرلیا۔
 تفصیلات کے مطابق جگہ جگہ بکھرے شاپنگ بیگ سےایک طرف شہر کی خوبصورتی ماند پڑ رہی ہے تو دوسری طرف یہ آلودگی کا بھی سبب بن رہے ہیں۔ انسانی صحت کیلئے زہرقاتل قرار ان شاپرز پرپابندی کےلیےسندھ کابینہ کل منظوری دے گی۔ شہریوں کا کہناتھا  کہ شاپنگ بیگ نالے میں پھنس جاتاہے جس سے ساراکچراباہرآجاتاہے ان پرپابندی لگاناخوش آئندہے۔ 
شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ  انسانی صحت کے لیے مضر یہ پلاسٹک کے شاپر100 سال بھی زمین میں دبادیئے جائیں توگلنے کانام نہیں لیتے ، ہواؤں کے ساتھ اڑتے ہوئے یہ پلاسٹک کے شاپرز پورے ماحولیاتی نظام کو تباہ کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں