عوام کھل کر اپنی تکالیف کا اظہار کریں، ڈرنے کی ضرورت نہیں:چیف جسٹس

عوام کھل کر اپنی تکالیف کا اظہار کریں، ڈرنے کی ضرورت نہیں:چیف جسٹس


کراچی( 24نیوز ) کورنگی ناصر جمپ کے قریب گھروں کو مسمار کرنے کا معاملہ ، درخواست گزاروں سے گفتگو کے دوران چیف جسٹس   نے کہا  کہ آپ کے گھروں کو مسمار کرنے کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق  کورنگی ناصر  کے قریب گھروں کو مسمار کرنے کے معاملے   پر چیف جسٹس   پاکستان نےدرخواست گزاروں کو  گفتگو کے دوران  کہا کہ   میڈیا پر آپ لوگوں کا احتجاج دیکھا، چاہتا ہوں کہ پاکستان کی عوام کھل کر اپنی تکالیف کا اظہار کریں، ڈر نے کی ضرورت نہیں  ہم انصاف کے لیے بیٹھے ہیں، آپ کے گھروں کو مسمار کرنے کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لیں گے،قانون کے مطابق بنے گھروں کو مسمار نہیں ہونے دیں گے۔ علاوہ ازیں چیف جسٹس نے کے ڈی اے کو مزید کارروائی سے روک دیا۔ ایک ماہ میں ریوینیو بورڈ، کے ڈی اے اور دیگر متعلقہ حکام سے ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا۔

دوسری جانب  در خواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ  ہمارے گھروں کو مسمار کیا جارہا ہے،   کئی گھر وں کو کے ڈی اے نے نوٹس بھی دے دیئے ہیں، ہمیں انصاف دیا جائے ہمارے گھروں کو مسمار ہونے سے بچایا جائے، کے ڈی اے کہتے ہیں کہ ہمارا گھر چائنا کٹنگ پر قائم ہے،  اگر  جگہ چائنا کٹنگ پر قائم تھی  تو ہمیں الاٹمنٹ کیوں دی گئی۔