پلانٹ فار پاکستان، شیخ رشید نے منصوبےکا باقاعدہ آغاز کردیا

01:37 PM, 2 Sep, 2018

 راولپنڈی (24 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے پلانٹ فار پاکستان منصوبے کا راولپنڈی میں آغاز ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں ماحولیات کی بہتری کے لیے درخت ناگزیر ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پلانٹ فار پاکستان منصوبے کے تحت 10ارب درخت لگانے کا اعلان کیا تو راولپنڈی انتظامیہ سمیت ضلعی محکمے بھی حرکت میں آگئے،کورال چوک ایکسپریس ہائے وے پر راولپنڈی سٹی میں 5 ہزار درخت لگانے کی تقریب منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا  تھا کہ درختوں کو اگانا ہے اور کاٹنے والے مافیا سے بچانا ہے۔

شیخ رشید کا  مزید کہنا تھا کہ ملکوال ،جہلم اور راولپنڈی  میں پودوں کی نرسریاں محکمہ ریلوے قائم کرے گا۔ شیخ رشید نے پودہ لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا، کمشنر راولپنڈی سیف انجم اور ڈپٹی عمر جہانگیر سمیت مختلف سکولوں کے بچوں نے بھی پلانٹ فار پاکستان کی تقریب میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے حالیہ موسمی تبدیلیوں، بڑھتی ہوئی آلودگی اور درختوں کی کٹائی کے پیش نظر دس ارب درخت لگانے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں