وزیراعظم نے اپنے وعدے کی تکمیل کیلئے کام شروع کردیا

وزیراعظم نے اپنے وعدے کی تکمیل کیلئے کام شروع کردیا


اسلام آباد( 24نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف دینے کی ٹھان لی،اپنے اعلان کردہ منصوبوں پر عمل شروع کردیا ہے۔

پی ٹی آئی حکومت کے منشور میں شامل ایک وعدے پر عملی کام شروع کردیا،۔،وزیراعظم عمران ے پچاس لاکھ گھر بنانے کے منصوبےہ پر عمل درآمد شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ،کس صوبے میں کتنے مکانات بنیں گے اس حوالے سے 3ستمبر کو وزیراعظم ہاﺅس میں ایک اجلاس بھی طلب کرلیاگیاہے۔

اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے ،ذرائع کے مطابق اجلاس میں شعبہ تعمیرات کے ماہرین شری ہونگے اورسب سے زیادہ مکانات کراچی میں بنائے جائیں گے۔ اس حوالے سے وزارت ہاﺅسنگ حکام کو مکانات کی تعمیر کیلئے اراضی کی نشاندی کی بھی ہدایات دی جاچکی ہیں ۔

ضرور پڑھیں:انکشاف15 جون 2016

یاد رہے حکومت اپنے سو روزہ منصوبے پر عملدرآْمد کیلئے تیزی سے کام کررہی ہے،معت کو بہتر بنانے کیلئے ایڈوائزی کونسل تشکیل جاچکی ہے جبکہ کفایت شعاری مہم بھی جاری ہے۔