ماڈل انعم تنولی نے خودکشی کیوں کی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

ماڈل انعم تنولی نے خودکشی کیوں کی؟ اصل وجہ سامنے آگئی


لاہور(24نیوز) لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں 26 سالہ فیشن ڈیزائنر اور  ماڈل گرل انعم تنولی نے نشہ کرنے سے منع کرنے پر والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرلی۔

تفصیلات  کے مطابق  لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں موجود بنگلے سے 26 سالہ ماڈل گرل انعم تنولی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے جسے قبضہ میں لے کر پولیس نے پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کےتحقیقات کا آغاز کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل گرل کی ہلاکت کا واقعہ خودکشی ہے یا کچھ اور تحقیقات کی جاری ہیں تاہم انعم تنولی دو ماہ قبل اٹلی سے پاکستان واپس آئی تھی۔

پولیس کے مطابق انعم تنولی نشہ کی عادی تھی جسے اسکی والدہ نے منع کیا اور ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر انعم نے پنکھے سے جھول کر  اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔