کراچی، وقفےوقفےسے جاری ہلکی بارش سےموسم خوشگوار

کراچی، وقفےوقفےسے جاری ہلکی بارش سےموسم خوشگوار


کراچی(24 نیوز)وقفےوقفےسےجاری ہلکی بارش نےموسم خوشگواربنادیا،  گرمی کا زورٹوٹاتوشہریوں نےسکھ کاسانس لیا لیکن بارش سےکے الیکٹرک کے300 سے زائد فیڈرزبھی ٹرپ کرگئے۔

ٹھنڈی ہوائیں اور برسات،  پتہ پتہ دھل گیا،ڈالی ڈالی نکھر گئی۔ محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنائی ہےکہ بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ ایک طرف موسم خوشگوار تو دوسری طرف شہری کےالیکٹرک کےہاتھوں خوار ہوگئے، بارش کےباعث کے الیکٹرک کے 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔  فیڈر ٹرپ ہونے سےنیو کراچی، سرجانی ٹاؤن اور لیاقت آبادسمیت دیگر علاقےبجلی کی فراہمی سےمحروم ہوگئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer