افسوسناک واقعہ، حب ندی میں 5 افراد ڈوب گئے

افسوسناک واقعہ، حب ندی میں 5 افراد ڈوب گئے


(24 نیوز) کراچی کےمختلف علاقوں میں کرنٹ لگنےاورپانی میں ڈوب کرسات افرادجاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

منگوپیرکےقریب حب ندی میں پانچ افراد ڈوب گئے۔ ڈوبنےوالوں میں ایک خاتون، مرداورتین بچے شامل ہیں۔ مقامی افرادکی مددسےچارلاشوں کونکال لیاگیاجن کی شناخت34سالہ ماہ جبین، 30 سالہ سہیل، 13 سالہ خضرا اور دس سالہ حمزہ کے نام سے ہوئی۔ ایک بچے کی تلاش تاحال جاری ہے۔ 

دوسری جانب شہرکےمختلف علاقوں، لیاری، دھوبی گھاٹ، اسٹارگیٹ، کورنگی اور اللہ والاٹاؤن میں کرنٹ لگنے کے واقعات پیش آئے، جن میں 3 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer