بھارتی قونصلر کی جاسوس کلبھوشن یادیو سے ملاقات ختم

بھارتی قونصلر کی جاسوس کلبھوشن یادیو سے ملاقات ختم


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان نے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیوکو  قونصلر رسائی دے دی ہے۔

پاکستان کا کشیدہ صورتحال کے باوجود بڑا اقدام، بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو قونصلر تک رسائی دے دی،  بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی کل بھوشن یادیو سے ملاقات کرادی گئی،  2گھنٹے کی ملاقات میں پاکستانی سفارتی عملہ بھی ساتھ رہا۔  ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ قونصلر رسائی عالمی عدالت انصاف کے فیصلے اور پاکستانی قانون کےتحت دی۔

واضح رہے کہ رواں سال 17 جولائی کو عالمی عدالت انصاف نے  پاکستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد کردی تھی۔ عالمی عدالت انصاف نے پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کلبھوشن کو قونصلر رسائی دے اور اسے دی جانے والی سزا پر نظر ثانی کرے۔تاہم پاکستان نے عالمی عدالت کے فیصلے کی قدر کرتے ہوئے کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان کیا ہے۔اس سے پہلے بھی پاکستان نے یہ پیشکش بھارت کو دی تھی لیکن بھارت نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے اس پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔