پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تکنیکی خرابی آگئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تکنیکی خرابی آگئی


کراچی(24نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تکنیکی خرابی کے باعث کاروبار کے آغاز میں ایک گھنٹہ تاخیر ہوگئی، تکنیکی عملے نے خرابی دور کی تو مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، ہنڈریڈ انڈیکس میں تیس ہزار کی حد بحال ہوگئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پندرہ منٹ دیر تک کاروبار ہوگا۔ مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تکنیکی خرابی ہوئی۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تکنیکی عملہ کام کر رہا ہے جسے ایک گھنٹے بعد درست کیا گیا۔  مارکیٹ میں کام کا آغاز ساڑھے نو کے بجائے ساڑھے دس بجے ہوا، مارکیٹ کے آغاز پر ہی ہنڈریڈ انڈیکس میں چار سو نوے پوائنٹس اضافہ ہوا تیس ہزار کی حد بحال ہوگئی۔انتظامیہ نے مارکیٹ میں کاروبار کا دورانیہ مزید پندرہ منٹ بڑھانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔