بنوں:فائرنگ،2بھائیوں سمیت 4افراد جاں بحق،ایک زخمی

بنوں:فائرنگ،2بھائیوں سمیت 4افراد جاں بحق،ایک زخمی


بنوں (24 نیوز) بنوں کے علاقہ نیظم کلہ میں دو فریقین کےمابین فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں سنٹرل جیل بنوں کے ڈسپنسر بھی شامل ہیں۔

بنوں کے علاقہ تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں واقع نیظم کلہ میں دو فریقین ڈاکٹر گل اور اصغر ایڈووکیٹ کے خاندانوں کے مابین جائیداد پر تنازعہ چلا آ رہا تھا ،پیر کے روز  دونوں فریقین آمنے سامنے ہوئے اور فائرنگ شروع کردی، دونوں اطراف سے فائرنگ کافی دیر تک جاری رہی جس کے نتیجے میں دو بھائیوں محمد روشان عرف ڈاکٹر گل ، جنان خان اور محمد آصف خان سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں، مرنے والوں میں سنٹرل جیل بنوں کا ڈسپنسر ڈاکٹر گل بھی شامل ہے جبکہ ایک راہ گیر بھی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer