نوکری کی تلاش میں آنے والی لڑکی کے ساتھ آفس میں زیادتی

نوکری کی تلاش میں آنے والی لڑکی کے ساتھ آفس میں زیادتی


دبئی(24نیوز) دبئی میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے ریسٹورنٹ کے مالک نے نوکری کی تلاش میں آنے والی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب و امارات کے شہر دبئی میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے 47 سالہ ریسٹورنٹ مالک نے الجیریا کی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔  زیادتی کا شکار لڑکی الریقا میں واقعہ ریسٹورنمٹ میں نوکری کے لیے درخواست دینے گئی تھی۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق  رات کے 10 بجے ریسٹورنٹ کے مالک نے مجھے اپنے دفتر میں بلایا اور روم لاک کر کے نازیبا حرکات کرنے لگا، لڑکی نے کہا کہ اس نے اس  درندے شخص سے بار بار درخواست کی کہ وہ اسے جانے دے لیکن وہ نہ مانا اور مسلسل زیادتی کرتا رہا اور زیادتی کے بعد شادی کی آفر بھی کرتا رہا ۔

متاثرہ لڑکی نے تھانے میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔ پولیس نے ریسٹورنٹ کے مالک کو حراست میں لیا. ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ لڑکی کو پیسوں کی لالچ ہے جس کی وجہ سے وہ اس پر بے بنیاد الزام لگا رہی ہے۔  عدالت نے کیس کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔