ملنگا نے بوم بوم آفریدی کا ریکارڈ توڑ ڈالا

ملنگا نے بوم بوم آفریدی کا ریکارڈ توڑ ڈالا


24نیوز: سری لنکن فاسٹ بولر لستھ ملنگا نےپاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور جارحانہ کھلاڑی شاہد آفریدی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاٖف کھیلئے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کے فاسٹ باؤلر ملنگا نے 2 وکٹیں حاصل کر کے شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ پہلے پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے پاس تھا۔ انھوں نے 98 وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن اب لاستھ ملنگا نے 99 وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔