یوایس اوپن، نووک جاکووچ شولڈرانجری کے باعث دستبردار

یوایس اوپن، نووک جاکووچ شولڈرانجری کے باعث دستبردار


(24نیوز) نووک جاکووچ شولڈرانجری کے باعث یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردارہوگئے۔ راجرفیڈرر اورسرینا ولیمز نے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی.

قسمت نے نووک جاکووچ کا ساتھ دیا۔شولڈرانجری کے باعث چوتھے راؤنڈ کے میچ کے دوران دستبردار ہوگئے۔ مدمقابل سٹین واورینکا کوکوارٹرفائنل میں جگہ مل گئی. مردوں کے دیگرمقابلوں میں راجرفیڈرر نے ڈیوڈ گوفن کو۔ ڈینِل میڈویڈیف نے ڈومینک کوئپفر کو اورگریگور دیمیتروف نے الیکس ڈی مینائر کوشکست دیگر کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی.

خواتین کے مقابلوں میں ایک دن میں دو بڑے اپ سیٹ ہوئے۔ سیکنڈسیڈڈ ایشلے برٹی اورتھرڈسیڈڈکیرولینا پلسکووا اپ سیٹ شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئیں. سرینا ولیمز،الینا سویتولینا،جوہانا کونٹا اوروانگ کیانگ نے کامیابی سمیٹتے ہوئے کوارٹرفائنلز تک رسائی حاصل کرلی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔