نیب لاہو ر نے 2 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

نیب لاہو ر نے 2 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی


لاہور (24 نیوز) نیب لاہو ر نے 2 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔نیب نے2سالوں میں ملزموں سےبرآمدرقم کی تفصیلات جاری کردیں، ڈی جی نیب لاہورشہزادسلیم کی اعلیٰ کارکردگی،8ارب 11کروڑ کی پلی بارگین کیں اکتوبر2017سےتاحال 8ارب11کروڑ سےزائدرقوم کی پلی بارگین کیں،2سال کےدوران 5ارب 60کروڑ سےزائد کی رقم وصول کی جاچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 3ارب 20کروڑ48لاکھ کی خطیررقم متاثرین میں تقسیم کی گئی، ان ڈائریکٹ ریکوری کےطورپر31ارب کی ریکوری ممکن بنائی گئی، ہاؤسنگ سیکٹرکےزیرتفتیش62کیسزمیں سے40کوپایہ تکمیل تک پہنچایا،فی الوقت ہاؤسنگ سیکٹرکے22کیسززیرتحقیقات ہیں، 24ہزار300متاثرین کیلئے 3ہزارملین کی پلی بارگین ممکن بنائی، 28سو ملین کی رقم ہاؤسنگ سیٹر میں ملزمان سےبرآمد کروائی جا چکی ہے،25ارب کی بلواسطہ ریکوری پر عمل درآمد بھی کروایا جا چکا ہے۔

 اکتوبر 2017 سے اگست 2019 کے دوران نیب پراسیکیوشن ونگ نے 26 ارب مالیت پر مشتمل 7 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کی، مبینہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے ان 7 ریفرنسز میں متاثرین کی مجموعی تعداد 21 ہزار 750 ہے، نیب لاہور کے تفتیشی افسران و پراسیکیوٹرز ان تمام متاثرین کے حقوق انہیں واپس دلوانے کیلئے عدالتوں میں کیسز لڑ رہے ہیں۔

2 سالہ کارکردگی کے اجراء پر ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ نیب کی تمام تر کاوشیں عوام اور عوام کے مفادات ہیں،نیب کے افسران دن رات محنت کرکے عوام کو انکے لوٹے گئے سرمائے کی واپسی ممکن بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں، نیب میں چہرے نہیں کیس کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے اقدامات سرانجام دیئے جا رہے ہیں جن کا مقصدصرف اور صرف عوام کی فلاح و بہبود ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer