وزیر اعظم کا ائیرہیڈ کوارٹر کا دورہ

وزیر اعظم کا ائیرہیڈ کوارٹر کا دورہ


اسلام آباد(24 نیوز) وزیر اعظم نے ائیرہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور فروری میں پاک فضائیہ کی کارکردگی کی تعریف کی،  وزیراعظم عمران خان نے نے کہاہے کہ ملکی دفاع میں پاک فضائیہ کا کردار قابل تعریف ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ایئر ہیڈ کوارٹر آمد کے موقع پر ائیر چیف مجاہد انور خان نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے یاد گار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کوگارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔

وزیر اعظم نے ملکی دفاع میں پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف کی ، فروری میں فضائی دفاع کرنے اور دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کرنے پر پاک فضائیہ کوسراہا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی دفاع میں پاک فضائیہ کا کردار قابل تعریف ہے ۔انہوں نے پاکستان کا مثبت کردار اجاگر کرنے پر پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔

ائیر ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان بھی وزیر اعظم کے ساتھ تھیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer