بھارتی کرکٹر محمد شامی کے وارنٹ گرفتاری جاری

بھارتی کرکٹر محمد شامی کے وارنٹ گرفتاری جاری


(24 نیوز) بھارتی کرکٹرمحمدشامی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں علی پور کی عدالت نے محمد شامی اوران کے بھائی کےوارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ محمد شامی اوران کے اہل خانہ پراہلیہ کوتشددکا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ عدالت نے 15دن کے اندرگرفتاری دینے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہےمحمد شامی پر ان کی اہلیہ حسین جہان نے غیر ازدواجی تعلقات رکھنے اور میچ فکسنگ کا الزام لگایا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer