شاہینوں کو کالی آندھی اونچا اڑنے سے نہ روک سکی، دوسرا ٹی20 جیت لیا

شاہینوں کو کالی آندھی اونچا اڑنے سے نہ روک سکی، دوسرا ٹی20 جیت لیا


کراچی (24 نیوز) کالی آندھی بھی شاہینوں کو اونچا اڑنے سے نہ روک سکی۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 82 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 2.0 سے اپنے نام کرلی۔

24 نیوز کے مطابق پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 82 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز 2.0 سے اپنے نام کرلی۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستان ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز، خواتین پرجوش، سیلفیاں بنوائیں

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو 206 رنز کا ہدف دیا۔ بابر اعظم اور حسین طلعت نے ویسٹ انڈین باؤلنگ اٹیک کو تار تار کردیا۔ حسین طلعت نے 63 رنز بنائے جبکہ بابراعظم 97 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں کیربینز کا آغاز اچھا نہ رہا۔ آندرے فلیچر ایک رن بنا کر محمد نواز کا شکار ہو گئے۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 123 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ چیڈوک والٹن 40رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوینٹی آج کھیلا جائے گا۔3.0 سے کامیابی کی صورت میں پاکستان کی ٹی ٹوینٹی رینکنگ پر پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہو جائے گی۔