6 اپریل کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان


 24نیوز: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف قرارداد منظور۔ 6اپریل کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا بھی اعلان۔ وزیراعظم کی ہدایت پردنیا بھر میں خصوصی ایلچی بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

 اس موقع پر وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا۔  ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے ہمراہ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر میں بھارتی فورسز کے ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہیں: آرمی چیف پاکستان

 اعلامیہ میں مقبوضہ وادی میں کالے قوانین کی بھرپور مذمت کی گئی۔ کابینہ نے اقوام متحدہ سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترک اورایرانی ہم منصب سے کشمیر میں مظالم پر بات ہوئی۔ او آئی سی، چین، سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ممالک کو اعتماد میں لیں گے۔

پڑھنا نا بھولیں:کشمیر میں بھارتی درندگی کی انتہا،شہداءکی تعداد 17ہوگئی
 
خواجہ آصف نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ بھارتی بڑھتا ہوا تناو خطہ کی صورتحال خراب کرسکتا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ چار اپریل کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا مشترکہ اجلاس بھی ہوگا۔

مکمل معلومات کیلئے پروگرام دیکھئے: