لاہور: کمرشل پلازہ میں خوفناک آتشزدگی،پانچ افراد جاں بحق ،متعدد زخمی


لاہور ( 24نیوز ) صوبائی دارالحکومت کی مشہور ترین برکت مارکیٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پلازے میں آگ لگنے سے پانچ افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق برکت مارکیٹ پلازہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلازے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا تاہم پلازہ کے سب سے اوپر والے فلور میں پھنسے افراد کونکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ایون فیلڈ ریفرنس:نواز شریف ،مریم نواز کو عارضی خوشخبری مل گئی
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں مردہ خانے اور زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ شہباز، 40 سالہ شاہد، 30 سالہ طالب، 15 سالہ شکیل شامل ہیں جبکہ ایک شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے لیکن حتمی وجہ کا تعین بعد میں ہو گا۔