تحریک انصاف کا بڑا کھڑاک،ایک ہی دن میں 3 وکٹیں اڑالیں


اسلام آباد(24نیوز)  پنجاب کے 3ایم پی اے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کو تیار ہوگئے۔ تینوں ارکان عمران خان سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق ایم پی اے شہاب الدین آج تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔ پی پی 229 پاکپتن سے احمد شاہ کھگہ ق لیگ چھوڑ کر پی آئی ٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے جبکہ مخدوم انور عالم بھی آج تحریک انصاف کا حصہ بن جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شرجیل میمن نے ایک بار پھر نیب سے سوال پوچھ لیا 

پنجاب اسمبلی کے آزاد ایم پی اے احسن ریاض فتیانہ کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد مزید 3ارکان اسمبلی آج بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔