کراچی: میٹرک کا امتحان طلبہ کے لئے کڑا امتحان بن گیا

کراچی: میٹرک کا امتحان طلبہ کے لئے کڑا امتحان بن گیا


کراچی (24نیوز) وزیراعلیٰ کی امتحانی مراکز میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کوخاطرمیں نہ لایاگیا۔ کراچی میٹرک امتحانات میں امتحانی سینٹرزمیں لوڈشیڈنگ بدستورجاری ہے۔ طلباسخت گرمی میں امتحانات دینے پرمجبورہیں۔

کراچی میں میٹرک کا امتحان ،طلبہ کے لئے کڑا امتحان بن گیا، ایک تو گرمی اوپر سے کے الیکٹرک نے اپنا وعدہ وفا نہ کیا۔ شہر کے مختلف امتحانی مراکز میں بجلی غائب ہے۔ ابراہیم علی بھائی گرلز سیکنڈری اسکول اورنگی نمبر 9 میں لوڈ شیڈنگ سے طالبات نے سخت گرمی میں پرچے حل کیے تو اورنگی ہی میں ابراہیم علی بھائی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول میں طالبِ علموں نے بنا بجلی کے ہی امتحان دیا، کئی امتحانی مراکز میں تو پنکھے اور لائٹیں ہی موجود نہ تھیں، طلبہ و طالبات پسینے میں شرابور ہوکر رہ گئے۔