شہباز شریف نااہلی سے بچ گئے

شہباز شریف نااہلی سے بچ گئے


لاہور(24نیوز) اپوزیشن کے ارمانوں پر پانی پھر گیا، لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شہری اظہر عباس نے وزیراعلیٰ پنجاب  میاں محمد شہباز شریف کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کی، درخواستگزار کی جانب سے درخواست میں موقف اخیتار کیا گیا  کہ وزیراعلیٰ پنجاب  میاں محمد شہباز شریف ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے شریک چیئر پرسن بھی ہیں، آئینی طور پر شہباز شریف دو عہدے نہیں رکھ سکتے، شہباز شریف نے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا بڑا کھڑاک،ایک ہی دن میں 3 وکٹیں اڑالیں

درخواست میں استدعا کی گئی  کہ آرٹیکل 62 اور 63 کے مطابق شہباز شریف   اہل نہیں رہے لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رانا محمد سراج الاسلام عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے کہا  کہ درخواست گزار گزشتہ 4 پیشیوں سے حاضر نہیں ہو رہا، درخواست ناقابل سماعت ہے، خارج کی جائے۔

ضرور پڑھیں: نواز شریف ،مریم نواز کو عارضی خوشخبری مل گئی

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد شہری اظہر عباس کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔