نایاب طوطوں کی فارمنگ منافع بخش کاروبار بن گیا

نایاب طوطوں کی فارمنگ منافع بخش کاروبار بن گیا


گوجرانوالہ(24نیوز) طوطوں کی فارمنگ منافع بخش کاروبار کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ نایاب نسل کے طوطوں کی فارمنگ کرکے انھیں فروخت کیا جاتا ہے۔

میٹھی بولیاں بولتے یہ طوطے اپنی رنگ اور نسل کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔کچھ لوگ انھیں شوق کے لئے خریدتے ہیں، کچھ ان کی فارمنگ کرکے دوکانوں پر فروخت کرتے ہیں۔

دوکاندار مختلف نسلوں کے نایاب طوطے فروخت کرتے ہیں جن میں مکاؤ، لیٹینو، لوو برڈ اور دیگر شامل ہیں۔ یہ طوطے اپنے رنگوں اور خوبصورت اداؤں سے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کراتے ہیں اور لوگ قیمت کی پرواکئے بغیر انھیں خریدکرلے جاتے ہیں۔