وزیراعلیٰ سندھ کے عوامی شکایتی مرکزکی کارکردگی رپورٹ جاری

وزیراعلیٰ سندھ کے عوامی شکایتی مرکزکی کارکردگی رپورٹ جاری


کراچی(24نیوز) وزیراعلیٰ سندھ کے عوامی شکایتی مرکزکی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں750 شکایات میں سے 701 شکایات کا فوری سد باب کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے عوامی شکایتی مرکز کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

شکایتی مرکز میں مارچ 2018 کے دوران 750 عوامی شکایات موصول ہوئیں۔ 70 شکایات کا فوری سدِ باب جبکہ 49 شکایات پر عمل جاری ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق کے الیکٹرک کے خلاف 236 شکایات موصول ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ کے وکلا نے تحریک چلانے کی دھمکی دے دی

 کراچی واٹر اینڈسیوریج بورڈ کے خلاف 176میں سے 170 شکایات کو حل کیا گیا۔ پی ٹی سی ایل کے خلاف 164 میں سے136 شکایات کو حل کیا گیا۔

 شہریوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف 24 شکایات کیں۔ بیس شکایات دور کردی گئیں۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے خلاف 51 شکایات موصول ہوئیں 40 شکایات حل جبکہ 11 پر عملدرآمد ہورہا ہے۔ شہریوں نے پولیس کے ناروا سلوک پر 98 شکایات درج کرائیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے شکایاتی سیل کے ٹول فری نمبر 919 پر 24 گھنٹے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ شکایات کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ محکموں و اداروں کے اعلیٰ افسران موجود ہیں۔