’’پاک فوج کو سلام‘‘پاکستان زندہ بادموومنٹ کا انوکھا خراج تحسین


پشاور(24نیوز) پاکستان زندہ بادموومنٹ کی جانب سے پاک فوج کے ساتھ اظہاریکجہتی اورقربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے پشاورمیں جلسے اورمردان سے ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان زندہ باد تحریک کی جانب سے پاکستان کے تحفظ اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پشاور میں جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں خیبر پختونخوا اور فاٹا سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے عوام شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے بھارتی و برطانوی ہائی کمشنرز کی ملاقاتیں
 
جلسے سے مومنٹ کے سربراہ اور رکن صوبائی اسمبلی جاوید نسیم، عبید معیار، رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی اور قبائلی عمائدین بھی شریک ہوئے اور جلسے سے خطاب کیا۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور قومی سیکیورٹی اداروں کی لازوال قربانیوں کی بدولت پاکستان میں امن قائم ہو نے کی وجہ سے آج ہم سکون کا سانس لے رہے ہیں۔

 لیکن پھر بھی کچھ دشمن عناصر ایک تحریک کی شکل میں ہمارے نوجوان طبقے کو گمراہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں: